اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاراچنار میں خطیب جامع مسجد علامہ محمد نواز عرفانی شہید کی تیسری برسی منائی گئی۔ برسی کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
پاراچنار میں خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ محمد نواز عرفانی کی تیسری برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جمیل حسن، علامہ گلاب شاکری، قبائلی رہنما ابرار جان طوری، حاجی ضامین حسین اور علامہ محمد عرفانی کے فرزند علی عرفانی نے کہا کہ شہید نے ملک و قوم کی دفاع کیلئے جو کردار ادا کیا اور دن رات ایک کرکے دین اسلام کی پرچار اور وطن کی دفاع پر بھر پور توجہ دی جس کی وجہ سے کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مقررین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسلام آباد جیسے محفوظ شہر میں علامہ محمد نواز عرفانی کو شہید کیا گیا اور 3 سال گزرنے کے باوجود بھی قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی سازش کو بے نقاب کیا گیا۔ اس موقع پر ابرار جان طوری نے علامہ عرفانی کے مزار کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان بھی کردیا۔ برسی کی تقریب کے موقع پر پاراچنار شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے شہر میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی اور مزار کی طرف جانے والے اور مزار میں داخل ہونے والے لوگوں کی باقاعدہ تلاشی لی جارہی تھی۔






















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲